Live Updates

مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں دودھ سے فرنیچر تک ہر چیز مہنگی کردی گئی

بدھ 11 جون 2025 20:49

مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں دودھ سے فرنیچر تک ہر چیز مہنگی کردی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں دودھ سے فرنیچر تک ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔کینولا تیل، دودھ،دہی،گوشت مرغی، انڈے،پنکھے فرنیچر،صحت کی سہولیات مہنگی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

دودھ پروسیسنگ پلانٹس، مویشی و پولٹری شیڈز، اور جانوروں کی فیڈ مشینری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیاگیا ہے ۔

بجٹ میں ڈیری کی مشینری اور پنکھوں پر 3 فیصد ٹیکس ‘کینولا، سرنج، آگ بجھانے والے آلات اور جم کے سامان پر بھی 3 سے 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے اوردودھ کے پروسیسنگ پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس میں دو فیصد اضافہ تجویز ہے۔مویشیوں اور پولٹری کے شیڈز پر دو فیصد، اور ملک فلٹرز پر بھی دو فیصد اضافی ٹیکس لگے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :