انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام 17ویں سالانہ انجینئرنگ پروجیکٹس کی نمائش شروع

بدھ 11 جون 2025 22:22

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام 17ویں سالانہ انجینئرنگ پروجیکٹس کی نمائش کا افتتاح کر دیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے طلباء وطالبات کے انجینئرنگ پراجیکٹس کی جدت اور علمی مہارت کو سراہا ۔

انہوں نے حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنےکے لیئے انڈسٹری اور اکیڈمیا کے باہمی اشتراک پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ آئی ای ای ای بہاولپور چیپٹر کے تعاون سے منعقد ہونے والی نمائش میں سائبر سیکیورٹی اینڈ ڈیجیٹل فرانزکس، انٹیلی جنس سسٹمز اینڈ روبوٹکس ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ، بائیو میڈیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی ، الیکٹریکل (پاور) انجینئرنگ ، الیکٹرانک انجینئرنگ اور کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے پروجیکٹس شامل تھے ۔

نمائش میں علاقائی صنعتوں ، مصنوعی ذہانت، نیکسٹ جنریشن کمپیوٹنگ، ایوی ایشن سمیت جدید اختراعات کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔ تعلیمی اداروں اور صنعتی ماہرین نے انجینئرنگ پراجیکٹس کا جائزہ لیا اور طلباء کے کام کے شاندار معیار کو تسلیم کیا۔

متعلقہ عنوان :