چیچہ وطنی،پولیس نے ایک کاروائی کے دوران شراب کشید کرنیوالی بھٹی کوقبضہ میں لیکر41لٹر دیسی شراب برآمد کرلی،ملزم گرفتار

بدھ 11 جون 2025 22:22

چیچہ وطنی،پولیس نے ایک کاروائی کے دوران شراب کشید کرنیوالی بھٹی کوقبضہ ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سٹی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران شراب کشید کرنیوالی بھٹی کوقبضہ میں لیکر41لٹر دیسی شراب برآمد کرلی،پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر بلاک نمبر7میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا توملزم عدیل اپنے ملازمین کے ہمراہ مکان کی چھت پر بنائی ہوئی بھٹی پرشراب کشید کررہا تھا،موقع پر موجود 41لٹر تیار شراب اور آلات کشید قبضہ میں لیکر ملزم کوگرفتار کرلیا گیا،مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :