گوجرانوالہ،تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس گئے

بدھ 11 جون 2025 22:31

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)ضلع گوجرانوالہ کے نواحی گاوں وائیں والا میں تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پاس کھڑے 11 لوگ جھلس گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے کہا کہ واقعہ تھانہ علی پورچٹھہ کی حدو میں پیش آیا، آگ لگنے پر ریسکیو ٹیموں کواطلاع کی گئی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔گوجرانوالہ پولیس نے بتایا کہ خود آگ بجھانے کی کوشش میں 11 لوگ جھلس گئے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :