نوجوان ، عمرکوٹ کے قریب نوجوان اہل خانہ سے ناراض ہو کر بجلی کےہائی پاور پول پر چڑھ گیا

بدھ 11 جون 2025 22:31

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) عمرکوٹ کے قریب نوجوان اہل خانہ سے ناراض ہو کر تھر کول سے آنے والی بجلی کی ہائی پاور پول پر چڑھ گیا اور مبینہ طور پر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے قریب میر موری کے گاؤں میر علی مراد تالپور کا رہائشی 20 سالہ نوجوان ویرو ولد مانجھی بھیل کسی بات پر اہلخانہ سے ناراض ہو کر تھر کول کی اسلام کوٹ ہائی پاور لائن کے بجلی کے پول پر چڑھ گیا جو دو گھنٹے تک پول پر موجود رہا،یہ خوفناک منظر دیکھ کر نوجوان کی والدہ اور بہنیں خوف کے باعث بے ہوش ہو گئیں،واقعے کی اطلاع مقامی واپڈا اہلکاروں کو دی گئی لیکن واپڈا اہلکاروں نے آنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ تھر کول اسلام کوٹ کی لائن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،اطلاع ملنے پر پولیس اور ارد گرد کے لوگ بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،مقامی لوگوں کی دو گھنٹے کی جدوجہد اور منت سماجت کے بعد نوجوان بجلی کے پول سے نیچے اتر آیا اور بجلی کے پول پر چڑھنے کی وجوہات بتانے کے بجائے خاموشی اختیار کر لی۔

\378