آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے تیز رفتار کار چلانے کا شوق پورا کرلیا

بدھ 11 جون 2025 22:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)انگلینڈ میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیز رفتار کار چلانے کا شوق پورا کر لیا۔آسٹریلوی فارمولا ون اسٹار آسکر پیاسٹری کی دعوت پر اسکواڈ کے کھلاڑی میکلارن کے ہیڈ کوارٹرز گئے جہاں پہلے کھلاڑیوں اور اسپورٹس اسٹاف کو فارمولا ون کی تکنیکی چیزوں کے بارے میں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں نیتھن لیوئن، میچل اسٹارک، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس اور برینڈن ڈاگٹ موجود تھے، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اسے ایک نیا تجربہ قرار دیا۔فارمولا ون اسٹار آسکر پیاسٹری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے موقع پر ایم سی جی میں موجود ہوتے ہیں۔آسکر پیاسٹری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے لارڈز میں موجود نہیں ہوں گے کیونکہ اٴْنہیں فارمولا ون ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کینیڈا جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :