Live Updates

پانچ گولڈ میڈل جیتنے والے اسد اقبال کی گورنرخیبرپختونخوا فیصل کنڈی سے ملاقات ، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو

جمعہ 13 جون 2025 16:57

پانچ گولڈ میڈل جیتنے والے اسد اقبال کی گورنرخیبرپختونخوا فیصل کنڈی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین انڈور روونگ چیمپئن شپ میں پانچ گولڈ میڈل جیتنے والے اسد اقبال نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، پاکستان روونگ فیڈریشن کے چیئرمین رضوان الحق اور سنٹرل سیکریٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے انچارج اور نیشنل روونگ فیڈریشن اسلام آباد کے صدر سید سبط الحسن بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسد اقبال کو اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرینگے ، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں روونگ کے فروغ کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان باصلاحیت ہیں ہماری کوشش ہے کہ صوبہ کا سافٹ امیج روشن کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے، اسد اقبال نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات