Live Updates

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 جون 2025 کو طے شدہ ہیں ،اشفاق احمد

جمعہ 13 جون 2025 16:58

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 جون 2025 کو طے شدہ ہیں ،اشفاق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 جون 2025 کو طے شدہ ہیں ۔ اس کا اعلان کراچی باسکٹ بال اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد نے کیا۔ ایک بیان میں اشفاق احمد نے تصدیق کی کہ کراچی میں باسکٹ بال کلبوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مکمل تشخیص کے بعد ، ہم نے 16 اہل کلبوں کی ایک فہرست کو حتمی شکل دی ہے جو تمام ضروری معیارات پر پورا اترتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نوٹسز کو ووٹنگ کے حقوق کے ساتھ تمام ممبر کلبوں کو باضابطہ طور پر بھیجا گیا ہے اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔ متعلقہ محکموں اور حکام کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ انتخابات کے اختتام پر ، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ، حکومت سندھ ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے گی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات