Live Updates

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہونگے

کراچی میں باسکٹ بال کلبوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے‘اشفاق احمد

جمعہ 13 جون 2025 20:37

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی زیر نگرانی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کل (ہفتہ) کو ہونگے۔

(جاری ہے)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کے مطابق کراچی میں باسکٹ بال کلبوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد 16 اہل باسکٹ بال کلبوں کی ایک فہرست کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ انتخابات کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں اور حکام کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ انتخابات کے اختتام پر سندھ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات