Live Updates

دورہ انگلینڈ کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی ٹیم کے نو منتخب کپتان شبمن گل کے بیٹ اسٹیکر پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

جمعہ 13 جون 2025 17:00

دورہ انگلینڈ کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی ٹیم کے نو منتخب کپتان ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)دورہ انگلینڈ کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی ٹیم کے نو منتخب کپتان شبمن گل کے بیٹ اسٹیکر پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔بھارت کے نئے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے دورہ انگلینڈ سے قبل اپنے بیٹ پر ’’پرنس‘‘کا اسٹیکر لگوا کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس پر بھارتی مداحوں نے اپنے ہی کپتان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف کمپنی کی جانب سے بنائے گئے بیٹ پر ’’پرنس‘‘لکھا ہوا ہے، کرکٹر کے مداح انہیں اسی نام سے پکارتے ہیں۔بھارتی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں جیسے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کے بیٹس پر صرف’’Genius‘‘ لکھا جاتا تھا جبکہ انہیں دنیا بھر میں ناقابل فراموش اننگز کے باعث گاڈ اور کنگ کے القاب سے یاد رکھا جاتا ہے۔بھارتیوں نے اپنے کپتان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ شبمن گل خود پسندی کا شکار ہوچکے ہیں، انکے کوئی ایسے کارنامے نہیں، جس پر انہیں پرنس کا لقب مل سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات