سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی کا سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کلے بخش رند کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 11 جون 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹری کلے بخش رند کی وفات پر گہرے دُکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بطور چیف سیکرٹری انکی خدمات نمایاں و قابل قدر رہی ہیں ، انہوں نے بلوچستان کیلئے دل و جان سے فرائض کی ادائیگی میں کردار ادا کیا ، وہ شریف الطبع و بہی خواہ بے ضرر افسر و انسان تھے ، انکی یادیں دلوں میں قائم رہیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت و درجات بُلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ غم برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔