سکھر کی رہائشی مسماة نسیم کمبوہ کا پوتے کے ہمراہ بیٹے کی بازیابی کے لئے احتجاج

بدھ 11 جون 2025 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پرانہ سکھر نصرت کالونی نمبر پانچ آؤٹر سنگل کی رہائشی خاتون مسمات نسیم اختر کمبوہ نے اپنے پوتے زین العابدین کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی بہو شازیہ کمبوہ نے اپنے شوہر یعنی میرے بیٹے صابر علی کو چار ماہ سے لاپتہ کررکھا ہے معلوم کرنے پر ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی ہے اور شازیہ نے جھوٹے مقدمات درج کرکے میرے بیٹوں بابر علی اور سخاوت کو جیل بھیجوایا اور اب جھوٹے بیانات دیکر میرے بیٹے بابر علی کی ذاتی ملکیت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے خاتون نے بتایا کہ شازیہ کمبوہ بابر علی کی جگہ پر کرایہ دار تھی اور اب وہ بابر علی کی ذاتی ملکیت پر غیر قانونی حق جتا کر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور اسکے ساتھ دیگر نامعلوم افراد بھی شامل ہیں خاتون نے بتایا کہ اس کے خلاف ہم نے کئی بار متعلقہ اداروں کو شکایات کیں مگر ابتک ہمیں انصاف و تحفظ فراہم نہیں کیا جاسکا ہے خاتون نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔