پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری، 9 ملزمان گرفتار

بدھ 11 جون 2025 20:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔مختلف علاقوں سے نو ملزمان گرفتار کرکے دو عدد پسٹلز، گولیاں، تین عدد ڈوائیز ، تین عدد موبائل فون، شناختی کارڈ ، چوری شدہ سولر بیٹری اور چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ رتوڈیرو پولیس کی تین مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں کی گئیں۔پہلی کارروائی کے دوران مرڈر کیس میں مطلوب ملزم عبدالرشید جلبانی بغیر لائسنس پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔دوسری کارروائی کے دوران BISP میں بدعنوانی کر نے والے پانچ گرفتار ملزمان ذاکر شاہ، اعجاز شاہ، ارباب سہاگ، احسان کھوکھر اور ادریس سونانی کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو تین عدد ڈیوائس، تین عدد موبائل فون اور شناختی کارڈ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ تیسری کارروائی کے دوران گاؤں بھائی خان گھانگرو والے علاقے سے مطلوب ملزم رکھیل گھانگرو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نوڈیرو پولیس نے سعیدو دیرو لاڑو والے علاقے سے ملزم منصور عرف مسو پتافی کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے اولڈ بس سٹینڈ والے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایکٹو کریمنل اور وانٹیڈ ملزم عزیر مہیسر کو چوری شدہ سولر بیٹری سمیت گرفتار کر لیا ۔دڑی پولیس نے چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کرکے اصل اونر منیر کوریجو کے حوالے کردیا۔