سکھر پولیس موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے سرگرداں

بدھ 11 جون 2025 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) سکھر پولیس موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے سرگرداں،ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی انشاء اللہ اس گروہ کی گرفتاری سے وارداتوں میں کافی حد تک کمی آئے گی، ایس ایس پی اظہر مغل، عوام سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں موٹر سائیکلوں کی چوری کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے سکھر پولیس نے اقدامات شروع کردیئے ہیں اس سلسلے میں سکھر پولیس نے عید کے روز بندر روڈ پر ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں اور وہ پہلے آکر موٹرسائیکل کے پاس کھڑے ہوتے ہیں اور وہاں پر کچھ دیر تک کھڑے ہوکر باتیں کرتے ہیں اور پھر تالے توڑ کر باآسانی موٹر سائیکل چوری کرکے لے جاتے ہیں ایس ایس پی سکھر اظہر مغل نے رابطے پر بتایا کہ ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں شک ہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے دو ملزمان ہی نہیں بلکہ ان کا پورا ایک گروہ ہے جو شہر میں وارداتیں کررہا ہے اگر یہ گروہ گرفتار ہو جائے تو وارداتوں میں کافی حد تک کمی آجائے گی جس کے لیے عوام کیتعاون کی ضرورت ہے اگر لوگ انہیں کہیں بھی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں۔

متعلقہ عنوان :