Live Updates

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کایومِ انسدادِ چائلڈ لیبر کے موقع پر پیغام

بدھ 11 جون 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) یومِ انسدادِ چائلڈ لیبر کے موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ آئینِ پاکستان، اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ طفل اور دیگر بین الاقوامی معاہدات کے تحت ہم ہر بچے کے بنیادی حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چائلڈ لیبر بچوں کو تعلیم، تحفظ اور صحت مند و محفوظ بچپن سے محروم کر کے نہ صرف ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ قومی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بھی سنگین چیلنج ہے۔وزارتِ انسانی حقوق، نیشنل کمیشن برائے حقوقِ طفل کے اشتراک سے اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے پالیسی سازی، آگاہی مہمات اور مؤثر نگرانی کے نظام پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔اس موقع پر میں حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے محفوظ، روشن اور خوشحال مستقبل کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔"
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات