gوفاقی محتسب ریجنل آفس خضدار کا کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 12 جون 2025 03:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس خضدار کے زیر اہتمام *13 جون 2025 کو ضلع قلات میں ایک کھلی کچہری* کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کچہری کا مقصد عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنا اور وفاقی و صوبائی محکموں کے زیر انتظام خدمات سے متعلق شکایات و مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکم جات کے نمائندے موجود رہیں گے، جو عوام کی شکایات سنیں گے اور ان کے فوری حل کی کوشش کریں گے۔

کچہری میں شہریوں کو اپنے مسائل پیش کرنے اور متعلقہ حکام سے براہ راست رجوع کرنے کا موقع ملے گا۔ وفاقی محتسب کے ترجمان آفیسر کے مطابق، یہ کوشش کی جارہی ہے کہ عوامی شکایات کو موثر اور شفاف طریقے سے نمٹا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ضلع قلات اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مسائل پیش کریں۔