Live Updates

غزہ میں امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ نا کافی ہے، برطانیہ

جمعرات 12 جون 2025 09:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) برطانیہ نے غزہ میں انسانی صورتِ حال کی بگڑتی ہوئی حالت پر اپنے خدشات کا اعادہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق وزیرِ اعظم کیر اسٹامر نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد پہنچانے کا منصوبہ نا کافی ہے اور مقصود کے مطابق نہیں۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی علاقے میں امدادی مراکز کے باہر جو مناظر دنیا نے دیکھے، وہ دل خراش ہیں، اور انسانی صورت حال نہایت ہول ناک ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ غزہ میں امداد کی فوری اور بڑی مقدار میں رسائی کی شدید ضرورت ہے، اور اسرائیل کا موجودہ منصوبہ اس ضرورت کو پورا نہیں کرتا۔انھوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر مستند ادارے یہ امداد پہنچائیں، اور اسرائیل کو اس کی اجازت دینی چاہیے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ امداد پہنچے، یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو، اور جنگ بندی تک پہنچا جائے، جس کی ہمیں شدید ضرورت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات