Live Updates

ہانیہ عامر کی حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کی سیر

مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کو دعائیں دیتے ہوئے انہیں حجن ہانیہ عامر کا لقب دیا

جمعرات 12 جون 2025 10:45

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ہانیہ عامر حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کی سیر کرنے لگیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا کی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی والدہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کیا ہے، حج کی ادائیگی کے بعد اب وہ سعودی عرب میں مختلف اہم مقامات کی زیارت اور سیر کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہانیہ عامر اس وقت اپنی والدہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ روحانی لمحات گزارنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر عبایہ پہنے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بیحد سراہا جا رہا ہے۔اپنی تصاویر کے کیپشن میں ہانیہ نے خود کو پرنسز ان سعودیہ لکھا، اداکارہ نے معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک کا بھی ذائقہ چکھا اور دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کو دعائیں دیتے ہوئے انہیں حجن ہانیہ عامر کا لقب دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات