عاصم اظہر اور ان کی منگیتر میرب کی راہیں جدا، گلوکار نے بریک اپ کی تصدیق کردی

اپنی انسٹاگرام سٹوری میں معروف گلوکار نے اپنے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 12 جون 2025 11:03

عاصم اظہر اور ان کی منگیتر میرب کی راہیں جدا، گلوکار نے بریک اپ کی تصدیق ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے بریک اپ کی تصدیق کی اور منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا، گلوکار نے سٹوری میں اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کا حق ہے‘۔

(جاری ہے)

asim merub breakup
اس حوالے سے عاصم اظہر نے مزید بتایا کہ ’کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی، ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے‘، اس موقع پر معروف گلوکار نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔