
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
اب عوام کو ان کے شیطانی گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے ایک ہونا ہوگا، حکمران ہٹ دھرمی چھوڑ کر آئین وقانون کی بالادستی قبول کرلیں۔ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 23 اگست 2025
21:01

(جاری ہے)
پاکستان کی شناخت اس کے نظریے سے ہے۔ اقتدار پر قابض لوگ پاکستان کو اس کی شناخت سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ آئین میں قرارداد مقاصد کو شامل کرانے کیلئے جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کی۔
کچھ لوگ دستور میں اسلام کے داخلے کی مخالفت کررہے تھے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ قرآن و سنت کو آئین کا ماخذ بنایا جائے۔ عوام اور علماء نے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کردی اور قرآن و سنت کے خلاف کسی قانون سازی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس سے پاکستان کو 73ء کا آئین نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔ اگر آئین پر پوری طرح عمل ہوجائے تو پاکستان دنیا میں عزت و وقار کا بہترین مقام حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال میں پاکستان میں ایک دن کیلئے بھی اسلامی نظام نہیں آیا۔ہماری عدالتیں،پارلیمنٹ اور اقتدار کے ایوان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے بر عکس چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پہلے عوام کو دھوکہ دیتی رہیں کہ وہ ایک دوسرے کی مخالف جماعتیں ہیں حالانکہ یہ نہ صرف کل ایک تھیں بلکہ آج بھی ایک ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے مفادات ایک رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کو ان کے شیطانی گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے ایک ہونا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ کی خواہش ادھوری رہ گئی‘ امریکی صدر کو امن کا نوبیل انعام نہ ملا
-
’بھارتی حمایت یافتہ‘ 30 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، پاکستانی فوج
-
غزہ میں قیام امن کی راہ ہموار
-
اسرائیلی حکومت نے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اورکزئی میں فتنۂ الخوارج کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
امیربالاج قتل کیس؛ طیفی بٹ پنجاب پولیس کے حوالے، مرکزی ملزم کو دبئی سے لاہور پہنچا دیا گیا
-
اسپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا جوائنٹ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن و ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی جواد عابد کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں دوبارہ ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
چین کو پاکستان سے گوشت کی برآمدات میں 208 فیصد اضافہ
-
ْعلی امین نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا 2 سال تک آپ کی رہائی نظر نہیں آ رہی‘ شیرافضل مروت
-
اسپیکرپنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیا ء ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.