
ویسٹ انڈیز ویمنز نے جنوبی افریقا ویمن کو پہلے ون ڈےکرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا
جمعرات 12 جون 2025 11:10
(جاری ہے)
تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے ۔
جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے 57،نادین ڈی کلرک نے 42،سن لوس نے 32 اور کپتان لورا وولوارڈٹ نے 27 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشمہ رامہراک اورعالیہ علینہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ سے قبل بارش شروع ہوگئی اور بعد میں میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اوورز 34 کر دیئے گئے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 180 رنز کا ہدف ملا ۔ میزبان ویمن ٹیم نے 180 رنز کا مطلوبہ ہدف 32 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقا کو میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز ویمن کی اوپننگ بلے باز کیانہ جوزف نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،کپتان ہیلی میتھیوز نے 40 رنز سکور کئے ۔سٹیفنی ٹیلرناقابل شکست 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔جنوبی افریقا کی آیندا ہلبی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی کیانہ جوزف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی ۔\932مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار، حکومت سے فنڈز کی اپیل
-
ناصر اقبال کا ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
آئی سی سی نے دسویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا
-
تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل اور نعمان علی کی ترقی
-
سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ ، وہاب ریاض پیسرز کی ریورس سوئنگ، لائن لینتھ پر کام کرنے لگے
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 27-2025ء کے لیے پاکستان کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا
-
جوئے کو فروغ دینے کا الزام، یوراج، ہربھجن، رائنا، اروشی بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
احمدآباد طیارہ حادثے میں بھارتی نژاد کرکٹر بھی ہلاک
-
میرے لیے دعا کریں کہ مزید کامیابی حاصل کروں: ارشد ندیم
-
ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنا‘جسپریت بمراہ
-
ایرون فنچ نے بابر اعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا
-
فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے نواز دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.