مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال میں مریضوں کو عمدہ ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سی ای او ہیلتھ

جمعرات 12 جون 2025 13:04

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ کا مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال کا تفصیلی دورہ۔اس موقع پرانچارج سٹی ہسپتال ڈاکٹر الطاف حسین قادری بھی موجود تھے۔سی ای او ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے روسٹر کیمطابق ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ۔انہوں نے او پی ڈی سمیٹ مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور ادوایات کی دستیابی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سی ای او نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولیات یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے عزیز واقارب سے بات چیت کی اور ہسپتال سروسز بارے ان سے دریافت کیا۔سی ای او محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ کا کہنا تھہسپتالوں میں انے والے تمام مریضوں کو عمدہ ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں سی ای او ہیلتھ ا کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو عمدہ ترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کیلئے شعبہ صحت میں آسانیاں پیدا کی جاسکیں اس ضمن میں ہر ممکن وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جارہا ہے ۔\378