حافظ آباد زیادتی کیس، نامزد ملزم اکرام کی بازیابی درخواست پرجواب طلب

جمعرات 12 جون 2025 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے حافظ آباد میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کے کیس میں نامزد ملزم اکرام کی مبینہ گرفتاری کے خلاف بازیابی درخواست پر پولیس و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس عبہر گل خان نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار محمد زمان نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اکرام کو غیرقانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے۔