ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت پر جلال آباد گارڈن کا ماحول بہتر بنانے کے لئے چوکی پولیس جلال آباد متحرک

جمعرات 12 جون 2025 15:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت پر جلال آباد گارڈن کا ماحول بہتر بنانے کے لئے چوکی پولیس جلال آباد متحرک ، چوکی پولیس پر تعینات تفتیشی آفیسر محمد حفیظ مغل کی روزانہ کی بنیاد پر گارڈن میں چیکنگ کا عمل شروع ، دور دراز علاقوں سے آئی فیملیز کو بہتر ماحول میسر آنے لگا ، اہلیان جلال آباد کا میڈیا فورم اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق راجہ کے اقدام پر اعتماد کا اظہار ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے آزاد کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد کے پوش علاقہ میں قائم جلال آباد گارڈن ، آوارہ ، سکولز کالجز سے چھپے غیر حاضر سٹوڈنٹس اور منشیات نوشی کی آماجگاہ بن چکا تھا جس کی نشاندہی الیکٹرانک میڈیا نے متعدد بار کروائی جس پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر جلال آباد چوکی پولیس کو گارڈن کے اندر پیدا شدہ ماحول کو درست کرنے کا حکم دیا جس پر چوکی پولیس جلال آباد کے تفتیشی آفیسر محمد حفیظ مغل نے روانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ شروع کردی ، جس کے بعد ایسے تمام آوارہ گرد نوجوان اور دیگر عناصر جلال آباد کا رخ کرنے سے کترانے لگے ہیں اور دور دراز اور جلال آباد کی رہائشی مرد و خواتین نے سکھ کا سانس لینا شروع کیا ہے ، شہریوں کا میڈیا نمائندگان ، ڈپٹی کمشنر ، پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹیز کی اس اہم معاملہ کی جانب توجہ مبذول کروائی جس کے بعد جلال آباد گارڈن کے بگڑے ہوئے ماحول کو درست سمت پر لایا جا رہا ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس کے سول کپڑو ں میں ملبوس سیکورٹی اہلکار گارڈن میں گزشت پر معمور کئے جائیں تاکہ برائی کا مکمل خاتمہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :