کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطین نواز طالبعلم محمود خلیل کے حق میں اہم فیصلہ

محمود خلیل کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیش جواز کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا،عدالت

جمعرات 12 جون 2025 15:39

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے حکم دیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پیش جواز کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق محمود خلیل فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کے سبب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عتاب کا شکار ہیں اور انہیں حکام نے گرفتار کیا ہوا ہے۔ عدالت کے جج نے محمود خلیل کے حق میں فیصلہ تو سنایا ہے مگر ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری نہیں کیے۔

متعلقہ عنوان :