Live Updates

غزہ ، اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے قتل عام کا ہدف 55000 سے بھی آگے چلا گیا

جمعرات 12 جون 2025 15:51

غز ہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)اسرائیل کی غزہ میں جاری اسرائیل کی طویل ترین جنگ جو اب اکیسویں ماہ میں پہنچ چکی ہے۔ اس میں اسرائیلی فوج نے اب تک 55000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں ایک جاری کردہ بیان میں بتائی ۔وزارت صحت نے ان قتل کیے گئے فلسطینیوں کے حوالے سے یہ نہیں بتایا ہے کہ ان مقتولوں میں جنگجو کتنے ہیں اور شہریوں کی تعداد کیا ہے۔ البتہ وزارت صحت نے یہ بات واضح کی ہے کہ نصف سے زائد تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات