چین نے سن لنجیانگ کو یوریشین امور کے لئے نیا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

جمعرات 12 جون 2025 16:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) چین نے سن لنجیانگ کو یوریشین امور کے لئے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ یوریشین امور سے واقف تجربہ کار سفارت کار سن لنجیانگ ، لی ہوئی کی جگہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سن لنجیانگ فعال طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور تمام فریقین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے۔ وہ چین اور یوریشین ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے اور خطے کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :