پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

پیر 16 جون 2025 12:22

پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک  اور 5  زخمی،سونامی وارننگ جاری ..
لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) جنوبی امریکی ملک پیرو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ،تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پیرو کے قومی زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے گزشتہ دوپہر سے کچھ دیر پہلے محسوس کئے گئے اور اس کا مرکز دارالحکومت لیما کے قریب واقع ایک بندرگاہی شہر کالاؤ سے تقریباً 30 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر تھا۔

نیشنل پولیس نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دارالحکومت لیما میں گاڑی پر دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لیما میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ صدر ڈینا بولورٹے نے شہریوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ۔ زلزلے کے باعث متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ لیما میں کھیلے جانے والے بال میچ کو بھی معطل کر دیا گیا۔