Live Updates

ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں، ٹرمپ

امریکا فی الحال اسرائیل ایران جنگ میں شامل نہیں ہے،امریکی صدر کی گفتگو

پیر 16 جون 2025 12:05

ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کی سینئر صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرہ گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا فی الحال اسرائیل ایران جنگ میں شامل نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہو جائے گا، ایران اور اسرائیل جنگ بندی کر سکتے ہیں۔ٹرمپ نے جی 7 اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے پہلے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات