Live Updates

حکومتِ کی جانب سے ہر قسم کی چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 12 جون 2025 16:08

حکومتِ کی جانب سے ہر قسم کی چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، آئینِ پاکستان، اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ طفل اور دیگر بین الاقوامی معاہدات کے تحت ہم ہر بچے کے بنیادی حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ چائلڈ لیبر بچوں کو تعلیم، تحفظ اور صحت مند و محفوظ بچپن سے محروم کر کے نہ صرف ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ قومی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بھی سنگین چیلنج ہے،وزارتِ انسانی حقوق، نیشنل کمیشن برائے حقوقِ طفل کے اشتراک سے اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے پالیسی سازی، آگاہی مہمات اور مؤثر نگرانی کے نظام پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔اس موقع پر میں حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کے محفوظ، روشن اور خوشحال مستقبل کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات