Live Updates

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایران پر حملے کی مذمت، اسرائیل کا غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے

پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں،حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے، بیان

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 13 جون 2025 14:14

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایران پر حملے کی مذمت، اسرائیل کا غیر ذمہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،اسرائیل کا غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے،یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے،اپنے بیان میں صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے فوری کارروائی کرے۔یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کامزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب  ایران پر حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائی کا نوٹس لے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر  بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ حملہ خطے کی نازک صورتحال کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ اسرائیل کا یہ مکمل غیر زمہ دارانہ اقدام خطرے سے دوچار خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مزید جنگ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔پاکستان کو خطے اور دنیا کے امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات