
ایران پراسرائیلی حملے، پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت دیگر پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا
گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود،سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن اور ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، ترجمان پی آئی اے
فیصل علوی
جمعہ 13 جون 2025
16:00

(جاری ہے)
اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔
موثر ایئر سپیس مینجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حملے کے بعد ایران، عراق،شام اور اردن کی فضائی حدود بند کردیں اور ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیاگیاتھا۔خبر ایجنسی کے مطابق تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا تھا۔عراقی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ عراقی فضائی حدود بند کرکے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب اردن کی وزارت خارجہ کابھی کہنا تھا کہ فضائی حدود بند کر چکے تھے۔ اپنی فضائی حدود کونہ میدان جنگ بننے دیں گے اور نہ ہی اس کی خلاف ورزی برداشت کریں گے۔مشرقی عراق جو ایران کی سرحد کے قریب واقع تھا۔ دنیا کے مصروف ترین فضائی راستوں میں شمار ہوتا تھا۔ جہاں سے ہر وقت درجنوں پروازیں یورپ، خلیجی ممالک اور ایشیا کی طرف جاتی ہیں تاہم پروازوں کا رخ آہستہ آہستہ وسطی ایشیا یا سعودی عرب کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
یہ نہیں ہوسکتا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد سے اڈیالہ جیل پر حملے ہوں اور ہم آنکھیں بند رکھیں
-
اس میں کوئی شک نہیں کہ 26 نومبر کو اموات ہوئی تھیں
-
پاک ایران گیس پائپ لائن پیچیدہ معاملہ ہے، عالمی قوانین کے مطابق حل نکالیں گے
-
وفاقی وزیرپیٹرولیم نے گیس کے نئے کنکشنز پر پابندی جلدختم کرنے کا عندیہ دے دیا
-
راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ
-
حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی
-
کل 5 اگست کو احتجاجی ریلییوں میں کارکنان یقینی بنائیں کہ کوئی شرپسند صفوں میں شامل نہ ہوسکے
-
9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا ریلیف ملنے تک روپوش رہنے کا فیصلہ
-
نفرت اتنی بڑھ گئی، ایک میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں، غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا، وزیرقانون
-
پاکستان: 14 لاکھ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی دوبارہ شروع
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ججز کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.