لبنان،جیل میں قید معمر قذافی کے بیٹے نے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کر دی

یہ اقدام لبنان کے لیبیا کی حکومت کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کئے جانے پر اٹھایا گیا

جمعرات 12 جون 2025 16:08

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے ہنیبل قذافی نے لبنان میں اپنی گرفتاری کے خلاف ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ اقدام لبنان کی وزارت انصاف کی جانب سے لیبیا کی حکومت کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کئے جانے پر اٹھایا گیا جس میں ہنیبل کی رہائی کا مطالبہ شامل تھا۔

(جاری ہے)

ہنیبل قذافی پر الزام ہے کہ انہوں نے شیعہ رہنما امام موسی الصدر کے لاپتہ ہونے سے متعلق معلومات چھپائی تھیں۔واضح رہے کہ امام موسی الصدر اور ان کے دو ساتھی 1978 میں لیبیا میں لاپتہ ہوئے تھے۔ ہنیبل کو دسمبر 2015 میں شام میں سیاسی پناہ کی حالت میں گرفتار کیا گیا، جہاں سے انہیں اغوا کر کے لبنان منتقل کیا گیا تھا۔ہنیبل قذافی کو گرفتار ہوئے دس برس ہو چکے ہیں، لیکن آج تک ان پر نہ کوئی حتمی عدالتی فیصلہ سنایا گیا اور نہ ہی کوئی نئی معلومات ان کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔ ان کے خلاف "معلومات چھپانے کا الزام ہے جبکہ عدالتی تحقیقاتی جج کی جانب سے اب تک کوئی فیصلہ جاری نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :