جنوبی افریقا میں شدید بارشوں ، غیر متوقع برف باری اور سیلاب سے 49 افراد ہلاک

جمعرات 12 جون 2025 16:09

کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)جنوبی افریقا میں شدید بارشوں ، غیر متوقع برف باری اور سیلاب سے مشرقی صوبے کیپ میں سکول جانے والے 4 بچوں سمیت کم از کم 49 افراد ہلاک ہو گئے ، اموات میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیپ صوبے کے انتظامی سربراہ لوبابالو آسکر مابویان نے بتایا کہ ہر گزرتے گھنٹے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جنوبی افریقا کا بحر ہند سے لے کر اندرون ملک بلند پہاڑوں تک پھیلا ہوا وسیع تر دیہی خطہ ہفتے کے اواخر سے شدید بارشوں اور برف باری کی زد میں ہیجس کی وجہ سے ملک کا بیشتر حصہ سیلاب اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :