ایوان بالاء میں مشیروں اورکنسلٹنٹس کی بڑھتی تعداد پرسینیٹرزمیں تشویش کی لہردوڑگئی

جمعرات 12 جون 2025 18:47

ایوان بالاء میں مشیروں اورکنسلٹنٹس کی بڑھتی تعداد پرسینیٹرزمیں تشویش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) ایوان بالاء میں مشیروں اور کنسلٹنٹس کی بڑھتی تعدادپر سینیٹرز میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے اور سینیٹردینیش کمار نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سرکاری دوروں اور مشیروں کی تعدادکی تفصیلات مانگ لی ہیں۔سینیٹر دینیش کمار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے نام خط میں یوسف رضا گیلانی سے سرکاری دوروں اور مشیروں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ سینیٹرز کی ذمہ داریاں مشیروں کو تفویض کردی گئیں،سینیٹ کے سرکاری دوروں اور مشیروں کی تعداد کتنی ہی تفصیلات دی جائیں۔خط میںکہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں سینیٹ کے بیرون ممالک دوروں کی مکمل تفصیلات دی جائیں،سینیٹ کے بیرون ممالک دوروں میں شفافیت نہ ہونے پر سینیٹرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔خط کے متن کے مطابق تاثر ہے کہ دوروں میں سینیٹرز کے بجائے مشیروں کو اہم کردار دیا جاتا ہے، مشیر ذاتی تعلقات کے بنا پر بغیر تحقیق اور تجربے کے وفود میں نام شامل کرتے ہیں،سینیٹ میں مشیروں کی تعداد،مراعات،قابلیت،تقرری سمیت تمام تفصیلات دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :