Live Updates

بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے ہرایک کواپناکرداراداکرناچاہئے ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

جمعرات 12 جون 2025 20:23

بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے ہرایک کواپناکرداراداکرناچاہئے ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر قانون ، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کی ضرورت ہے ، چائلڈلیبرکی روک تھام صرف حکومت کی نہیں معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے،بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے ہرایک کواپناکرداراداکرناچاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جبری مشقت کی روک تھام کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اہم کردار ہے، بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کے لئے سب سے بڑاچیلنج ہے،اسلام آبادکو انسانی حقوق،امن وامان اورصفائی ستھرائی کے حوالے سے ماڈل سٹی بناناہے،بڑھتی آبادی کے معاملے پر صوبوں کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ چائلڈلیبرکے خلاف قوانین موجود ہیں جن کے موثر اطلاق سے بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے میں معاونت ملے گی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات