نارووال،6بدنام زمانہ منشیات فروشوں ،اشتہاریو ں سمیت20ملزمان گرفتار

جمعرات 12 جون 2025 20:24

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ڈی پی او نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے 06بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور 13مجرمان اشتہاریو ں سمیت20ملزمان کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے ساڑھی08کلو گرام سے زائد چرس،10لیٹر شراب اور رائفل 223بور برآمدکر لی اورتمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نارووال نوید ملک نے اپنے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس کے تمام آفیسران و ملازمان ہمہ تن کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :