راولپنڈی پولیس کی ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،22 ملزمان گرفتار،اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

جمعرات 12 جون 2025 21:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات ،شراب اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر چھری اور موٹر سائیکل وائر کے وار سے شہریوں کو زخمی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ کا مقدمہ 04 دن قبل درج کیا گیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 افراد کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد سے مسروقہ لیپ ٹاپ، موبائل فون،چارجر اور بیگ برآمدہوا۔ نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اشتہار ی سال 2022 سے نیو ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا،ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 01 کلو 860 گرام چرس برآمد کی۔

مندرہ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 01 کلو 860 گرام چرس برآمد کر لی ۔سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راول ڈویژن پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 08 افراد کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ وارث خان اور پیرودھائی کے علاقوں میں کی گئیں۔بنی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 15 لیٹر شراب برآمد کی۔نصیرآباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکیا۔ سول لائنز پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکیا۔چونترہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ کہوٹہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔