وادی نیلم میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے 3 مکان جل کر خاکستر

جمعرات 12 جون 2025 21:48

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وادی نیلم اپر گریس گاؤں ہانھٹی میں رات گئے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کی وجہ سے 3 مکان جل کر خاکستر ہو گئے ۔ جبکہ 5 مکانات کو جزوی نقصان ہوا ۔

(جاری ہے)

جبکہ مکان میں موجود تین بچیوں کا جہیز کا سامان ، 8 تولے سونا ، 20 لاکھ روپے، 20 پھلدار درخت، کئی جانور، راشن سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ ایک بزرگ اور ایک بچی زخمی ۔ عوام علاقہ اور پاک فوج نے مل کر آگ پر قابو پایا۔ وائس چیئرمین یونین کونسل ارشد چوہدری نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لکڑ کے مکانات ہونے کی وجہ سے آگ پر جلد قابو نہیں پایا جا سکا۔جن کے مکان خاکستر ہوئے وہ انتہائی غریب فیملی کے لوگ ہیں ۔حکومت اور سماجی ادارے ان متاثرین کے ساتھ تعاون کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :