
لمز یونیورسٹی نے وزارت منصوبہ بندی کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل لانچ کردیا، احسن اقبال
دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے، اب صرف باتیں کافی نہیں بلکہ نتائج دینا ہوں گے، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کا خطاب
جمعرات 12 جون 2025 22:07

(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ اب پاکستان کی ترقی کی کہانی’’'کوڈز‘‘میں لکھی جائے گی اور ’’ڈیٹا‘‘کے ذریعے سمجھی جائے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹولز کو اپنانا اب کوئی آپشن نہیں بلکہ ایک قومی ترجیح بن چکی ہے۔احسن اقبال نے کہ نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا آغاز ایک اور بڑا سنگ میل ہے جو پالیسی سازوں، محققین اور عوام کو اہم شعبوں میں موجود منظم ڈیٹا تک رسائی دیگاجس سے بہتر فیصلے، نئی تحقیق اور ڈیٹا پر مبنی مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے جس میں اب صرف باتیں کافی نہیں بلکہ نتائج دینا ہوں گے، آئیے ہم سب یعنی حکومت، تعلیمی ادارے، صنعت اور نوجوان مل کر ایک ڈیٹا سمارٹ، کلائوڈ سے جڑا اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے والا پاکستان بنائیں، نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا افتتاح ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ، ڈائریکٹر این سی بی سی ڈاکٹر نوید ارشدنے اس پورٹل کو تحقیق کے شعبہ اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے ایک بڑی سرمایہ کاری قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2018ء میں این سی بی سی کے قیام کے بعد 12 شراکت دار اداروں کے ساتھ تعاون کا یہ سفراب ڈیجیٹل ترقی کی مثال بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں صحت، تعلیم، معیشت، ماحول، آبادی اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق حکومتی ڈیٹا عام عوام، محققین اور پالیسی سازوں کے لیے دستیاب ہوگا۔کانفرنس میں نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا اور اس موضوع پر ایک پینل گفتگو بھی ہوئی جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی اور ڈیٹا کے ذریعے بہترطرز حکمرانی، معیشت اور سماجی ترقی کے موضوعات پر گفتگو کی۔تقریب میں شریک ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس پاکستان میں ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.