ضلعی انتظامیہ مغوی اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گی، ڈاکٹر مالک بلوچ

جمعرات 12 جون 2025 22:22

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما واجہ ابولحسن بلوچ اور ڈاکٹر نور بلوچ سمیت دیگر پارٹی راہنما انکے ہمراہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران سابقہ وزیر اعلی بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کیچ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ضلع کیچ کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کے اغوا کے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کیچ انکی پرامن طریقے سے بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گی تاکہ وہ جلد سے جلد بازیاب ہوکر اپنے خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔