کبل ،دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی گئی

جمعرات 12 جون 2025 22:33

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)تحصیل کبل کے علاقے ڈھڈہارہ میں دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ترجمان ریسکیو 1122سوات کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر غوطہ خور ٹیم فوری طور پر موقع پر روانہ ہوئی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پانی سے نکال لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ابتدائی طبی معائنے کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کبل منتقل کیا، جہاں طبی جانچ کے بعد لاش کو شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔کبل پولیس کے مطابق لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، اور پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :