پبی،پولیس نے کار لفٹنگ ، بھتہ وصولی ،اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے چوری میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے

جمعرات 12 جون 2025 22:33

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) گلبہار سرکل کے تھانہ گلبہار پولیس نے موٹر کار لفٹنگ ، خواجہ سراء سے بھتہ کی وصولی اور اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے چوری میں ملوث ملزمان گرفتار ، غیرملکی کرنسی سمیت قیمتی طلائی زیورات اور چوری شدہ موٹر کار برآمد ایس پی فقیر آباد ڈویڑن محمد ارشد خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے مختلف کاروائیوں کے دوران رہائشی علاقہ میں گھر سے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں غیر ملکی کرنسی سمیت قیمتی طلائی زیورات چوری ، خواجہ سراء سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیساتھ ساتھ موٹرکار چوری کرنے والا کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان رامداس بازار اور خان مست کالونی کے رہائشی ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزمان سے مال مسروقہ غیرملکی کرنسی سمیت قیمتی طلائی زیورات اور مسروقہ موٹرکار بھی برآمد کرلی گئی ہے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق مدعیان علی رحمان اور وسیم آصف نے تھانہ گلبہار پولیس کو موٹرکار اور گھر سے چوری کی الگ الگ رپوٹس کی تھی، جس پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کردی گئی، ایس پی فقیر آباد ڈویڑن محمد ارشد خان نے وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان اور دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے مدعیان کے بیانات ، اہم شواہد اور مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران واقعات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ثواب ولد مثل خان محلہ رامداس ، عاطف ولد لطیف خان مست کالونی اور عباس ولد محمد شعیب کے ناموں سے ہوئی، ملزمان نے دوران تفتیش اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران ملزمان سے مال مسروقہ موٹرکار، غیرملکی کرنسی 315 سعودی ریال ، 100 درہم سمیت ایک تولہ قیمتی طلائی زیورات برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔