ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی کمزور گرفت کے باعث آئس فیکٹری مالکان کی من مانیاں جاری

جمعرات 12 جون 2025 22:36

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی کمزور گرفت کے باعث آئس فیکٹری مالکان کی من مانیاں جاری، مصنوعی قلت پیدا کر کے برف کے بلاک کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2000 روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مضر صحت پانی سے تیار شدہ برف کی فروخت کے حوالے سے موصول شکایات ردی کی ٹوکری کی نذر ہو گئی، ذرائع کے مطابق حالیہ سیزن میں بھی آئس فیکٹری مالکان نے ملی بھگت کر کے نا صرف بلاک کے من مانے ریٹ از خود مقرر کر رکھے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں اضافہ ہو رہا ہے، فیکٹری مالکان انتظامیہ کی طرف سے متعدد بار وارننگ کے باوجود قواعد و ضوابط پورے کرنے سے مسلسل انکاری ہیں، یہی نہیں لگ بھگ تمام فیکٹریاں سولر سسٹم پر ہونے کے باوجود مہنگی بجلی کی آڑ میں قیمتوں میں من مانا اضافہ بھی باعث تشویش بن چکا ہے، گزشتہ ادوار کی طرح حالیہ سیزن میں بھی فیکٹری مالکان نے پول کے ذریعے مناپلی کر کے برف کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے 600 میں فروخت ہونے والا بلاک 2100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب بیشتر فیکٹریوں میں نہ تو ری سائیکلنگ سسٹم کی تنصیب عمل میں آئی ہے اور نہ دیگر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ فوڈ ایکٹ کے تحت قواعد و ضوابط پورے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :