چناری،مکاتب قرآنیہ جہلم ویلی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان تکمیل قرآن کریم کانفرنس 14 جون کو ہوگی

جمعرات 12 جون 2025 22:47

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)مکاتب قرآنیہ جہلم ویلی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان تکمیل قرآن کریم کانفرنس 14 جون بروز ہفتہ مسجد سیدنا صدیق اکبرؓ، ارجن دھار گڑ تھامہ میں منعقد ہو گی اس روح پرور محفل میں علاقہ بھر کے علمائے کرام،اساتذہ کرام،والدین،حفاظِ کرام، دینی طلبہ اور عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے،کانفرنس میں ممتاز علمائے دین قرآن و سنت کی روشنی میں وعظ و نصیحت فرمائیں گیمہمان خصوصی مانسہرہ کی معروف دینی و سیاسی شخصیت سابق ایم پی اے جمعیت علماء اسلام مولانا مفتی کفایت اللہ ہونگیقرآن کریم کی تکمیل کرنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا اور ان کی محنت و لگن کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،تقریب کے نگران قاری مقصود مغل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کی کانفرنس ماضی کی نسبت زیادہ منظم، باوقار اور روحانی اثرات کی حامل ہوگی،تمام اہلِ علاقہ، والدین، علما، دینی طلبہ اور شائقینِ علم و قرآن سے اس بابرکت محفل میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے،واضح رہے کہ مکاتبِ قرآنیہ جہلم ویلی کئی برسوں سے علاقہ میں قرآنی تعلیمات کے فروغ، بچوں کی دینی تربیت اور حفظِ قرآن جیسے عظیم مشن کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :