Live Updates

پشاور ہائی کورٹ کا حکومت سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ

انصاف کی فراہمی کے لئے جوڈیشل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع میں جوڈیشل انفراسٹرکچر کی شدید کمی ہے

جمعرات 12 جون 2025 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پشاور ہائی کورٹ کا حکومت سے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ ، ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق جوڈیشل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی بجٹ کا کم از کم 10 فیصد مختص کیا جائے ، شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے جوڈیشل انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع میں جوڈیشل انفراسٹرکچر کی شدید کمی ہے،گزشتہ سال اے ڈی پی میں پشاور ہائی کورٹ کے منصوبوں کے لیے انتہائی کم بجٹ مختص کیا گیا تھا،دستاویز کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لئے کم بجٹ سے منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہوسکی ہے، فنڈز کی بروقت عدم ادائیگی کے باعث 2013 کے شروع کئے گئے منصوبوں پر تاحال کام جاری ہے،دستاویز کے مطابق چیف جسٹس نے آنے والی اے ڈی پی کا کم از کم 10 فیصد بجٹ جوڈیشل انفراسٹرکچر کے لیے مختص کرنے کا کہا ہے۔

پچھلی بار جوڈیشل انفراسٹرکچر کے لئے اے ڈی پی کا بجٹ کم کر کی7 ارب روپے کیا گیا تھا۔ یہ مختص بجٹ کل اے ڈی پی کا صرف 2 اشاریہ 8 فیصد تھا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے ہائی کورٹ کے لئے مختص اے ڈی پی بجٹ کو مزید کم کرکے صرف 6 ارب کردیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات