۷وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبد الجبار خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ آصف علی جان کی خصوصی ہدایت

1 ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے بدین اسٹاپ حیدرآباد کے قریب آئس فیکٹری اور دودھ کی دکان کا اچانک معائنہ

جمعرات 12 جون 2025 20:20

Dحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبد الجبار خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ آصف علی جان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے بدین اسٹاپ حیدرآباد کے قریب آئس فیکٹری اور دودھ کی دکان کا اچانک معائنہ کیا اور ٹیم کو آئس فیکٹری میں برف کے خانوں میں منجمد دودھ کا معائنہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ دودھ آلودہ ہے اور صفائی ستھرائی کا معیاربھی ناقص ہے جبکہ دودھ کے ٹیسٹ کے دوران اس میں یوریا اور بورک ایسڈ بھی پایا گیا جسے انسانی صحت کے لیے مضرقرار دیاگیا- سندھ فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت دودھ کو موقع پر ہی ضائع کردیا اورسندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد نے ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسو نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی عوام کے کھانے پینے کے اشیاکے معیار کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اشیاخورد ونوش کی تیاری اور فروخت میں قوائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :