Live Updates

mسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو 2014 کے دھرنا کیس سے بری

ةاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا

جمعرات 12 جون 2025 20:25

۰ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو 2014 کے دھرنا کیس سے بری کردیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مقدمے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا۔انتظامیہ نے علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس نے طاہر القادری کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی۔مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات