ایس ایس پی حیدرآباد نے پولیس میں بھرتی ہونے والے کامیاب امیدوار خواتین و مرد کانسٹیبلز میں آفر لیٹر تقسیم کئے

جمعرات 12 جون 2025 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے حیدرآباد پولیس میں بھرتی ہونے والے کامیاب امیدوار خواتین و مرد کانسٹیبلز میں آفر لیٹر تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پولیس میں بھرتی کے لئے خواہشمند امیدواروں میں 81 خواتین کانسٹیبل اور 466 مرد کانسٹیبل کامیاب قرار پائے جنہیں جمعرات کو ایس ایس پی آفس مدعو کر کے ان کے آفر لیٹر تقسیم کیے۔ حیدرآباد پولیس میں بطور مرد و خواتین کانسٹیبل میں بھرتی ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کی گئی اور اپنے فرائض کی انجام دہی ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :