سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعاولیٰ عنہ کی یوم شہادت کے موقع پر 18 ذوالحج 15 جون اتوار کو بعد از نماز ظہر ریلی نکالی جائے گی

جمعرات 12 جون 2025 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)سنی علما کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ خلیفہ ثالث سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعاولیٰ عنہ کی یوم شہادت کے موقع پر 18 ذوالحج 15 جون اتوار کو بعد از نماز ظہر خلفائے راشدین چوک اکرم ہسپتال سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی جس میں مسلمانوں سے اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اور کونسل کے عہدیداروں اور منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا کہ ہمارا روز اول سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ خلفائے راشدین کے خصوصی ایام کے موقع پر حکومت سرکاری سطح پر عام تعطیل کرکے ان ایام کو سرکاری سطح پر بھر پور انداز میں منائیں تاکہ لوگوں کو خلفیہ راشدین کے ایام اور حالات زندگی کے بارے میں مفصل آگاہی ہوسکے لیکن حکمران خلفائے راشدین کے ایام پر نہ تو تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور نہ ہی ان ایام کو سرکاری سطح پر منانے کا کوئی مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 18ذوالحج یومِ شہادت خلیفہ ثالث سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے روز مدح صحابہ جلوس نکالا جائے گا 15 جون اتوار کوبعد از نماز ظہر اکرم ہسپتال سے جلوس نکالا جائے گا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پریس کلب پہنچے گا جہاں پر مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایت کی جلوس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :